ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بنگلور میں ڈبل ڈیکر بسوں کی شروعات زیر غور

بنگلور میں ڈبل ڈیکر بسوں کی شروعات زیر غور

Tue, 01 Aug 2017 23:45:22    S.O. News Service

بنگلورو:یکم/ اگست(ایس او نیوز) شہر بنگلور میں 1990 کے بعد پہلی بار بنگلور میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی طرف سے ڈبل ڈیکر بسیں مسافروں کیلئے متعارف کرائی جارہی ہیں۔ ماضی میں شہر کے بعض اہم علاقوں کو جوڑنے والی ڈبل ڈیکر بسیں کافی مشہور رہیں ، خاص طور پر شیواجی نگر، سٹی مارکیٹ، شیواجی نگر جئے نگر، اور میجسٹک جئے نگر علاقوں کے درمیان ڈبل بسیں دوڑا کرتی تھیں، ان دیرینہ یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بی ایم ٹی سی نے بالائی منزل پر مشتمل بسوں کو دوبارہ متعارف کرانے کی پہل کی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ شہر میں فروغ سیاحت کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے یہ بسیں متعارف کروائی جارہی ہیں۔ فی الوقت ڈبل ڈیکر بسوں کا استعمال صرف عروس البلاد ممبئی میں ہورہا ہے، بنگلور میں اگر ڈبل ڈیکر بسوں کے استعمال کو بحال کیا جائے گا تو یہ ملک کا دوسرا شہر ہوگا۔ 


Share: